Add To collaction

09-Apr-2022 عشق و محبت

غزل
تمہیں جانِ جاں پیار کرتے رہیں گے
زمانے میں اظہار کرتے رہیں گے 

یہ جاں تم پہ واری ہے جان تمنا
تمہیں عشق دلدار کرتے رہیں گے 

جو چاہو گے تم وہ کریں گے سدا ہم
نہ چاہو جو انکار کرتے رہیں گے 

تمہیں دل میں اپنے بسایا ہے جاناں
یہ اسرار اقرار کرتے رہیں گے 

تمہاری یہ الفت کی نسبت سے جاناں
یہ اشعار اشعار کرتے رہیں گے 

بہت دن ہوئے یاد ان کو نہ آئی
یہ وعدہ تھا گفتار کرتے رہیں گے 

"قمر" یہ جدائی کے ان کے سپاہی
یونہی کیا گرفتار کرتے رہیں گے 

قمر رضا سیفی بریلوی


   1
0 Comments